the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حیدرآباد/5مارچ(ایجنسی) تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو جنہوں نے گزشتہ روز غیر بی جے پی اور غیر کانگریس تیسرے متبادل کے لئے کام کرنے کا اعلان کیا تھا ، آج کہا کہ ملک سے دو قومی جماعتوں کے نظریہ کو ختم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ملک کے عوام بھی یہی چاہتے ہیں۔ وزیراعلی نے اپنی سرکاری قیامگاہ پرگتی بھون میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے ٹی آرایس کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیاکہ ملک کی صورتحال کو دیکھنے پر ان کو حیرت ہوتی ہے۔



Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">انہوں نے ملک کے لئے ایک حقیقی وفاقی محاذ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ تیسرے متبادل کے لئے رول اداکرنے ان کے گزشتہ روز دیئے گئے بیان پر مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی اور جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلی شیبو سورین نے ان کو فون کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کے اختیارات ریاستوں کو منتقل کرنے کی ضرورت ہے اور جب تک مرکز کے اختیارات ریاستوں کو منتقل نہیں کئے جاتے تب تک ملک کے عوام کی ترقی اور عوام کی بہبود ناممکن ہے۔چندرشیکھر راو نے کہاکہ اس ملک کی 135کروڑ عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.