: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
15جون(ایجنسی) سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج عید الفطرمذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے کینیڈین و برطانوی وزیر اعظم سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں نے تمام اہل اسلام کو عید کی بہت بہت مبارک دی ہے۔
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈواپنے دل میں مسلمانوں کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں اور ہر سال مسلمانوں کے مذہبی تہواروں رمضان المبار ک اور عید کے موقع پر کینیڈاسمیت پوری دنیامیں موجود مسلمانوں کو مبارکباد دینا نہیں بھولتے۔ جسٹن ٹروڈو نے اس بار بھی ویڈیو پیغام کے ذریعےعید الفطرکی مبارکباد دی ہے۔ کینیڈین وزیر اعظم نے اپنے ویڈیو پیغام کاآغاز حسب روایت"اسلام و علیکم"سے کیا اور کہا کہ آج کینیڈاسمیت دنیا بھر کے مسلمان عید الفطر منارہے ہیں۔ عید الفطر کا تہوار رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام پر آتا ہے ۔ جسٹن ٹروڈو نے اپنی ، اپنی فیملی اور اپنی اہلیہ کی جانب سے تمام مسلمانوں کو عید کی بہت بہت مبارکباد دی۔
Justin Trudeau
✔
@JustinTrudeau
Sending my best wishes to
everyone celebrating Eid al-Fitr and the end of Ramadan. Eid Mubarak! http://bit.ly/2LRQ8Vo
3:45 AM - Jun 15, 2018
برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بھی عیدالفطر کے موقع پر تمام مسلمانوں کو ویڈیو پیغام کے ذریعے عید کی مبارکباددی۔ انہوں نےٹوئٹر پر کہا رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام پر تمام دوست احباب، رشتے دار اور ہمسائے ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں۔ برطانیہ سمیت دنیا بھر کے مسلمان آج عید منارہے ہیں، برطانیہ میں مقیم تمام لوگ مسلمانوں کے تہوار میں ان کے ساتھ ہیں اس کے ساتھ انہوں نے کہا برطانیہ کی ترقی میں یہاں موجود مسلمانوں کی خدمات فراموش نہیں کرسکتے۔ ہمیں برطانیہ میں مقیم مسلمانوں پر فخر ہے۔
UK Prime Minister
✔
@10DowningStreet
"The end of the holy month of Ramadan is a time for Muslims to come together with family, friends and neighbours. It’s an opportunity for spiritual renewal." PM @Theresa_May on Eid al-Fitr