نئی دہلی، 2 ستمبر (یواین آئی) جموں وکشمیر میں پانچ سرکاری زبانیں ہوں گی اور اس کے لئے پارلیمنٹ میں ایک بل لایا جائے گا وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس تجویز کی منظوری دی گئی اطلاعات ونشریات کے وزیر پرکاش جاویڈکر نے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو یہ جانکاری دی انہوں
نے بتایاکہ کابینہ نے جموں وکشمیر کے سرکاری زبانوں کے محکمہ کو منظوری دے دی گئی ہے اوراس میں پانچ زبانوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں ہندی،اردو، کشمیری اور ڈوگری کے علاوہ انگریزی بھی ہے۔
مسٹر جاویڈکر نے بتایا کہ اس بل کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اس لئے وہ ابھی اس قانون کے بارے میں مزید جانکاری نہیں دے رہے ہیں۔