the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع: 

کریم نگر:بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور قومی جنرل سکریٹری بنڈی سنجے نے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ 100 دنوں کے اندر چھ گارنٹیوں کوروبہ عمل لائیں۔انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی جانب سے درخواستوں کی وصولی ایک خوش آئند بات ہے۔انہوں نے کہاکہ بی آر ایس کی طرح برائے نام درخواستیں نہیں لی جانی چاہئیں۔اور سیاسی عمل دخل کے بغیر درخواستوں کو منظورکرنا چاہئے۔بنڈی سنجے نے کہا کہ سب سے پہلے راشن کارڈ دیئے جائیں۔انہوں نے بی جے پی کارکنوں سےاپیل کی کہ وہ بھی لازمی طورپر درخواستیں داخل کریں۔
بی



جے پی ایم پی نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔اوربی آر ایس اصل مقابلے میں نہیں ہے۔ کے ٹی آر کا غرور ابھی کم نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر کے تکبر نے بی آر ایس کو ڈبو دیا ہے۔ بنڈی سنجے نے استفسارکیاکہ بی آرایس دوراقتدار میں 50 لاکھ کروڑ کی دولت تھی تو پہلی تاریخ کو تنخواہ کیوں نہیں دی گئی؟ انہیں زمین بیچنے کی کیا ضرورت تھی؟ انہوں نے سوال کیا کہ سبھی کو دلت بندھوکیوں نہیں دیا گیا؟بنڈی سنجے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی جانب سے بہتر سبق ملنے کے باوجود کےٹی آرکوابھی عقل نہیں آئی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.