the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 25 اپریل (یواین آئی) سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے مرکزی حکومت کے ملازمین کے مہنگائی بھتے میں کٹوتی کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ وقت میں کمی کی نہیں بلکہ لوگوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر سنگھ نے ہفتہ کو یہاں جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مرکز کو بحران کے اس دور میں ملازمین پر یہ فیصلہ مسلط کرنے کی ضرورت نہیں تھی. انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ غلط ہے اور حکومت کو مہنگائی بھتے اورمہنگائی راحت میں کٹوتی



نہیں کرنی چاہئے تھی۔
ویڈیو میں پارٹی کے سابق صدرراہل گاندھی اورسابق وزیرخزانہ پی چدمبرم نے بھی حکومت کے اس فیصلے پر تنقید کی اور کہا کہ بحران کے وقت میں لوگوں کی مدد کرنے کی بجائے ان کے بھتوں میں کٹوتی کرنا مناسب نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے حکومت کے پاس اگر پیسہ نہیں تھا تو اسے ملازمین کی جیبوں پر قینچی چلانے کی بجائے بلیٹ ٹرین جیسے پروجیکٹوں کو روکنے اور اپنے اخراجات میں کمی کرنے کا فیصلہ لینا چاہئے تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.