نئی دہلی، 31 جولائی :- اسکولی نصاب تعلیم میں بھگودگيتا کو لازمی بنائے جانے کے لئے حکومت کے پاس کوئی تجویز نہیں ہے۔
ترقی انسانی وسائل کے وزیر مملکت اوپندر کشواہا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ
اطلاع دی۔
انہوں نے کہا کہ قومی کونسل برائے تعلیمی تحقیقات و تربیت ( این سی ای آر ٹی) کی 12 ویں کلاس کے سنسکرت کی نصابی کتاب میں بھگودگيتا کا باب چہارم (کرما گوروم) کے کچھ اقتباسات 2007-2008 سے پہلے ہی شامل ہیں۔