the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

کولکتہ :چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے منگل کو کولکتہ میں کہا کہ انتخابات میں خوف یا ڈرانے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ وہ پریس کانفرنس میں صحافیوں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی انتظامیہ تمام سیاسی جماعتوں کے لئے یکساں مواقع کو یقینی بنائے گی۔ اگر مغربی بنگال کے حکام تمام سیاسی جماعتوں کے لئے برابری کا میدان فراہم کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو ہم ضروری اقدامات کریں گے۔
سی ای سی نے کہا، الیکشن کمیشن کا مقصد ریاست میں آزادانہ، منصفانہ اور تشدد سے پاک انتخابات کرانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ انتخابات کے دوران انتظامیہ کا جانبدارانہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کمار نے کہا کہ مغربی بنگال میں غیر جانبدارانہ انداز میں کافی مرکزی فورس تعینات کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس سپرنٹنڈنٹ کو بار بار کہا گیا ہے کہ اگر دھمکی کی کوئی شکایت آتی ہے تو وہ فوری کارروائی کریں۔
کمار نے کہاکہ انہوں نے ہمیں یقین



دلایا ہے کہ وہ ایسا ہی کریں گے۔ اگر وہ کام نہیں کرتے ہیں، تو ہم جانتے ہیں کہ ان سے کام کرنے کے لیے ہمیں کیا کرنے کی ضرورت ہے۔سی ای سی نے کہاکہ پولیس افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ غیر جانبدار رہیں اور ضلعی سطح پر تمام سیاسی جماعتوں کے لیے دستیاب رہیں۔
راجیو کمار نے کہا کہ کمیشن سی ویجل :سیٹزنس بی ویجیلینٹ کے نام سے ایک ایپلیکیشن شروع کرنے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتخابات سے متعلق کسی قسم کی بے ضابطگی یا تشدد کی تیاری کی جارہی ہے تو صارفین اس کے ذریعے اطلاع دے سکیں گے۔ 100 منٹ میں کارروائی کی جائے گی۔ اگر کسی امیدوار کا مجرمانہ پس منظر ہے تو اس ایپلی کیشن کو ان امیدواروں کی شناخت اور ان کے خلاف مجرمانہ الزامات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ امیدواروں کو تین اخبارات میں اشتہار شائع کرنا ہو گا جس میں بتایا جائے کہ ان کے خلاف مجرمانہ الزامات ہیں۔ یہ بھی کہا کہ سیاسی جماعتوں کو بھی اسے اپنی ویب سائٹس اور اخباری اشتہارات کے ذریعے شائع کرنا ہوگا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.