: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد:تلنگانہ اور ملک کی دیگرریاستوں میں شدت سے سردی کی لہر جاری ہے۔ دن اور رات کا درجہ حرارت دن بدن گرتا جا رہا ہے۔ ہفتہ کی رات درجہ حرارت میں گذشتہ دو دنوں کے مقابلے کافی کمی دیکھی گئی۔ ریاست کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت دس ڈگری سے نیچے گر گیا۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ شمال اور شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے سردی کا اثر زیادہ ہے۔ سردی کے ساتھ ساتھ شدید کہر اور دھند ہے جس سے گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا
ہے کہ آئندہ دو دنوں کے دوران سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتاہے۔اس سلسلے میں کئی اضلاع کو یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ عادل آباد، کومورم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل، ملکا جیگری، وقارآباد، سنگاریڈی اور میدک اضلاع میں سردی زیادہ پڑنے کا امکان ہے۔ حکام نے صبح کے مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ محتاط رہیں۔ دھند کے باعث گاڑیاں نظر نہیں آرہی، حادثات کا خدشہ ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شدید سردی کے پیش نظرچھوٹے بچوں اور ضعیف افراد کے تعلق سے احتیاط برتی جائے۔