ماسکو، 16 جون (یو این آئی/ اسپوتنک) یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولے نے ساتویں بین الاقوامی کانفرنس میں اڈلٹ ایجوکیشن پرکہا کہ دنیا میں 7700 لاکھ لوگ ناخواندہ ہیں، جن میں سے دو تہائی خواتین ہیں ۔
محترمہ ازولے نے بدھ کو دیررات کہا کہ میں ان تمام لوگوں کے بارے میں بھی سوچ رہی
ہوں جنہیں بچپن میں تعلیم کا حق نہیں ملا ۔ دنیا میں 7700 لاکھ بالغ جو پڑھنا یا لکھنا نہیں جانتے ہیں ان میں سے دو تہائی خواتین ہیں ۔
ڈائریکٹر جنرل نے ناخواندہ بالغوں میں تعلیم پھیلانے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ۔
بالغوں کی تعیم پر مراکش کے شہرمیں بدھ سے جمعہ تک کانفرنس منعقد کی گئی ۔