نئی دہلی،3اگسٹ (ایجنسی) ملک کے مختلف حصوں میں تقریبا 100 ایسے پلوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو کبھی بھی منہدم ہو سکتے ہیں. ایسے پلوں کی طرف فورا توجہ دینے کی ضرورت ہے. ایسا کوئی اور نہیں بلکہ خود حکومت نے اعتراف کیا ہے. وزیر نتن گڈکری نے ایسے 100 پلوں کے بارے میں جمعرات کو لوک سبھا میں معلومات دی.
jameel="" noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">مرکزی وزیر نے ایوان کو بتایا کہ ان کی وزارت نے ملک بھر کے 1.6 ملین پلوں کی حفاظت کے معیار کی جانچ پڑتال کی ہے. اس جانچ کے دوران 100 پلوں کو خطرناک حالات میں پایا ہے. ایوان کے وقفہ سوالات میں نتن گڈکری نے کہا، 'یہ 100 پل کبھی بھی منہدم ہو سکتے ہیں. ان پر فوری طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے.