نئی دہلی 12 مئی (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ ملک کے ہر گھر تک کورونا ویکسین پہنچنی ضروری ہے اور اسی سے ہی کورونا وائرس کو ہرایا جاسکتا ہے لیکن مودی حکومت نے اسے کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا اور یہی وجہ ہے کہ ملک میں بننے والی ویکسین کی کمی کی قلت کا آج ہمیں سامنا ہے۔ اس کے لئے بیرون ملک سے پہلے ہی آرڈر مل رہے تھے اور ہماری حکومت سوتی رہی۔
محترمہ واڈرا نے کہا ، "ہندوستان ویکسین تیار کرنے
والا سب سے بڑا ملک ہے۔ بی جے پی حکومت نے 12 اپریل کو ’ٹیکہ اتسو‘منایا ، لیکن ویکسین کے لئے کوئی بندوست نہیں کیا اور ان 30 دنوں میں ہماری ویکسینیشن میں 82 فیصد کمی واقع ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا ، "مودی جی ویکسین فیکٹریوں میں گئے ، تصاویر بھی لیں ، لیکن ان کی حکومت نے ویکسین کا پہلا آرڈرجنوری 2021 میں کیوں کیا؟" ۔ امریکہ اور دیگر ممالک میں ہندوستانی ویکسین کمپنیوں کو بہت پہلے آرڈر دے رکھا تھا۔ اس کی ذمہ داری کون لیگا۔ گھر گھر ویکسین پہنچائے بغیر کورونا سے لڑنا ناممکن ہے۔