واشنگٹن۔امریکہ نے"زیادہ خطرے"والے11 ممالک میں پناہ گزینوں سے پابندی ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔جس کے ساتھ زیادہ خطرہ ہے، تاہم امریکہ میں داخلہ چاہنے والے پناہ گزینوں کو پہلے کی بانسبت زیادہ سخت جانچ سے گزرناہوگا۔ان 11 ممالک میں پناہ گزینوں کے نام نہیں بتائے گئے ہیں۔ لیکن مانا جا رہا ہے کہ نارتھ کوریا اور 10 مسلم اکثریتی ممالک کے پناہ گزینوں سے یہ پابندی ہٹائی گئی ہے۔
امریکہ کی ہوم لینڈ سکیورٹی منسٹر كرسٹجین نیلسن نے بتایا، "یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہمیں یہ معلوم ہوکہ کون امریکہ میں داخل ہو رہاہے"۔انہوں نے کہا، "ان اضافی حفاظتی اقدامات کی وجہ سے غلط لوگوں کے لئے ہمارے پناہ گزین پروگرام کا فائدہ اٹھانا مشکل ہوگا۔حفاظتی اقدامات
یقینی بنائیں گے تاکہ ہم ملک کے لئے زیادہ محتاط نظریہ اپنائیں۔
واضح ہو کہ ان 11 ممالک پر ٹرمپ انتظامیہ نے اکتوبر میں پناہ گزین پالیسی کا جائزہ لینے کے بعد پابندی عائد کی تھی۔ حالانکہ سرکاری طور پر پہچان نہیں بتائی گئی تھی۔حالانکہ پناہ گزین کے گروہوں کا کہنا ہے کہ ان ممالک میں مصر، ایران، عراق، لیبیا، مالی، شمالی کوریا، سومالیا، جنوبی سوڈان، سوڈان، شام اور یمن شامل ہیں۔
بتادیں کہ نام نہیں جاری کرنے کی شرط پر ایک سینئر انتظامی افسر نے بتایا کہ 11 ممالک کیلئے بڑھائے گئے سکیورٹی چیک کی پالیسی مسلمانوں کو ہدف کرکے نہیں بنائی گئی تھی۔سرکاری افسر نے کہا کہ ان کے انتظامیہ کا مذہب سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔