نئی دہلی، 16 نومبر:- وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے آج جی ایس ٹی کے تحت اینٹی پروفیٹنگ نیشنل اتھارٹی (این اے اے) کے چیئرمین اور تکنیکی ممبروں کے عہدوں کی تشکیل کو اپنی منظوری دے دی ہے۔
یہ منظوری زبردست کھپت والی اشیا کی ایک
بڑی تعداد کے جی ایس ٹی ریٹس یعنی شرحوں میں کل ہوئی تیزی کے ساتھ کمی کے فورا بعد دی گئی ہے۔
اس سے اس اعلیٰ ادارے کے فوری قیام کی راہ ہموار ہوگی جو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے لازمی ہے کہ سامان یا خدمات پر جی ایس ٹی شرحوں میں کٹوتی کے فائدے ، قیمتوں میں کمی کے ذریعے لامحالہ صارفین تک پہنچیں۔