the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

ممبئی: اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو ممبئی کی فورٹ کورٹ نے 10 روزہ پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ دونوں ملزمین کو ممبئی کرائم برانچ نے پیر کی دیر رات گجرات کے بھوج سے گرفتار کیا تھا۔ انہیں منگل کی دوپہر ممبئی لایا گیا۔

پولیس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزمان کی شناخت وکی گپتا اور ساگر پال کے طور پر ہوئی ہے جو بہار کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے سلمان کے گھر پر پانچ راؤنڈ فائر کئے۔ ملزم نے جس پستول سے فائرنگ کی تھی وہ برآمد نہیں ہو سکی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزمان سلمان کے پنویل فارم ہاؤس سے 10 کلومیٹر دور ایک گھرکرائے پر لیکر رہ رہے تھے۔ پولیس نے گینگسٹر لارنس کے بھائی انمول کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اس نے فیس بک پوسٹ میں اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس سے پہلے بھی لارنس گینگ سلمان خان کو کئی بار دھمکیاں دے چکا ہے۔

ان دونوں ملزمان نے 14 اپریل کی صبح 5 بجے باندرہ میں سلمان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کے سامنے فائرنگ کی تھی۔ یہ دونوں بائک پر سوار ہوئے اور 5 راؤنڈ فائرنگ کی۔ فائرنگ کے وقت سلمان اپنے گھر میں تھے۔ واقعے کے بعد سلمان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔

ممبئی پولیس نے عدالت میں دونوں ملزمان کی 14 دن کی تحویل مانگی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے بعد دونوں ملزمان نے ریلوے ٹریک عبور کیا، کپڑے تبدیل کیے اور بھاگنے کی کوشش کی۔ 

پولیس نے دلیل دی کہ یہ ایک بین الاقوامی ریکٹ ہے اور اس کے بہار اور گجرات سے بھی رابطے ہیں۔ ہم اپنی تحقیقات کا دائرہ ہریانہ، پنجاب، یوپی، بہار اور گجرات تک پھیلانا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس نے عدالت میں لارنس کے بھائی انمول کی فیس بک پوسٹس اور سلمان خان پر پرانے حملوں کا



بھی ذکر کیا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ جس ہتھیار سے واقعہ کو انجام دیا گیا وہ ابھی تک برآمد نہیں ہوا۔ ہم مزید تفتیش کرنا چاہتے ہیں کہ ان ملزمان کو موٹر سائیکل اور دیگر اشیاء کس نے فراہم کئے۔ اس واقعہ کا ماسٹر مائنڈ کون ہے یہ بھی تحقیقات کا حصہ ہوگا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے 2 اپریل کو موٹر سائیکل 24 ہزار روپے میں خریدی تھی۔ یہ دونوں 28 فروری کو ممبئی آئے اور 3 مارچ کو پنویل میں ایک مکان کرائے پر لیا۔ یہاں ان لوگوں نے اپنا اصلی آدھار کارڈ دیا۔ وہ یکم مارچ کو ہی پنول پہنچ گئے۔ تفتیش جاری ہے کہ انہیں پستول کب اور کس نے دیا۔ 

واقعہ میں وکی گپتا بائک چلا رہا تھا جبکہ ساگر پال بائک کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا اور اس نے ہی فائرنگ کی۔ ملزمان کا کہنا ہے کہ ہتھیار انہوں نے پھینک دیا ہے ،تاہم پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

دونوں کے پاس سے ایک فون برآمد ہوا ہے، پولیس کو شبہ ہے کہ انہوں نے ایک اور فون کا بھی استعمال کیا تھا جسے ان لوگوں نے توڑ دیا ہوگا۔ دونوں ملزمان کسی نہ کسی سے مسلسل رابطے میں تھے۔ پولیس اس بات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ کوئی مقامی ان کی مدد کر رہا تھا۔

پولیس نے کہا ابتدائی تفتیش کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ وہ یہاں سے ایک پرائیویٹ کار میں فرار ہوئے اور بعد میں سرکاری ٹرانسپورٹ کی بسوں کا استعمال کیا۔ اس پورے معاملے میں ان لوگوں نے تقریباً تمام ادائیگیاں صرف نقد میں کیں۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد لارنس گولڈی برار گینگ کے رکن اور لارنس کے بھائی انمول نے ایک آن لائن پوسٹ میں واقعے کی ذمہ داری قبول کی۔ انہوں نے اس واقعہ کو ٹریلر قرار دیتے ہوئے سلمان خان کو وارننگ دی۔ تاہم پولیس نے اس پوسٹ کی تصدیق نہیں کی ہے۔ لارنس اس وقت کئی ہائی پروفائل لوگوں کے قتل کے الزام میں تہاڑ جیل میں قید ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.