نئی دہلی، 22 دسمبر :- تین طلاق کو قابل تعزیر جرم بنانے والا بل لوک سبھا میں اگلے ہفتے پیش کیا جائے گا۔
پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے آج ایوان میں
27 دسمبر سے شروع ہونے والے ہفتے کے لئے سرکاری کام کاج کی تفصیلات بتاتے ہوئے یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ مسلم خواتین (شادی کے حق کا تحفظ) بل -2017 اگلے ہفتے ایوان میں پیش کیا جائے گا۔