اعتماد:
اردو صحافت کے لئے ایک افسوسناک اطلاع ہےکہ معروف صحافی اور سابق ایڈیٹر روزنامہ اعتماد جناب نسیم عارفی ( خواجہ معین الدین) کا انتقال ہوگیا۔ان کی عمر 81 برس تھی اور چند دنوں سے علیل تھے جمعہ کی رات اچانک طبعیت خراب
ہونے پر انہیں ہاسپٹل منتقل کردیا گیا تھا جہاں آج ہفتہ کی دوپہر انتقال ہوگیا۔
جناب نسیم عارفی شہر حیدرآباد سے شائع ہونے والے تمام اخبارات میں اہم عہدوں پر فائز رہے اور انہیں صحافتی خدمات پر کئی ایوارڈ بھی ملے۔ تدفین اور دیگر تفصیلات کی بہت جلد اطلاع دی جائے گی۔