سپریم کورٹ نے مہاتما گاندھی کے قتل کے معاملے کی جانچ دوبارہ کرانے سے انکار کر دیا ہے۔دراصل پنکج فڑنیس نام کے ایک شخص نے سپریم کورٹ میں عوامی عرضی دی تھی۔جس میں معاملے کی دوبارہ جانچ کی مانگ کی گئی تھی۔
عرضی گزاروں نے بتایا تھا تاریخ پر پردہ ڈالنے کی کوشش
ناتھو رام گوڈسے نے 30جنوری 1948 کو مہاتما گاندھی کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔وہیں عرضی گزاروں کی دلیل تھی کہ مہاتما گاندھی کے قتل پر پرا پردہ اس سے
متعلق خقیقت کو خفیہ رکھنے کی تاریخ کی سب سے بڑی کوشش ہے۔حالانکہ سپریم کورٹ نے ان کی یہ دلیلیں کارج کر دی اور کہ اس معاملے میں دوبارہ جانچ کی کوئی ضرورت نہیں۔
جسٹس ایس اے بوبڈے اور جسٹس ایل ناگیشور راؤ نے اس معاملے کی پچھلی سماعت میں کہاں تھا کہ گاندھی جی کے قتل کے معاملے کو دوبارہ کھولنےکا حکم دینے میں عدالت کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔کیونکہ قتل کے معاملے میں شامل شخص کی پہلے ہی پہچان ہو چکی ہے اور اسے قصوروار ٹھہرایا جا چکا ہے۔بینچ نےکہا "اب بہت دیر ہو چکی ہے،ہم اس کی جانچ دوبارہ نہیں کرائیں گے"۔