واشنگٹن، 5 دسمبر (رائٹر) امریکہ کی سپریم کورٹ نے مسلم ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی لگانے والے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے’ ٹریول بین‘ کو اجازت دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکورٹی اسباب کی بنیاد پر چھ مسلم اکثریت والے ممالک کے شہریوں کے ملک
میں ٹریول بین پر سپریم کورٹ کے نو ججوں میں سے سات ججوں نے اس کے حق میں اور دو اس کی مخالفت میں تھے۔
سپریم کورٹ نے ذیلی عدالت کے ٹریول بین سے متعلق دو ڈائریکٹرز کو ہٹانے کے ٹرمپ انتظامیہ کی درخواست کو بھی منظوری دے دی. ان ڈائرکٹرز کی وجہ سے ٹریول بین پر جزوی طور پر روک لگی ہوئی تھی۔