ذرائع:
شمالی اور وسطی گجرات کے 14 اضلاع کے 93 اسمبلی حلقوں کے لیے دوسرے اور آخری مرحلے میں پولنگ آج ختم ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق دوسرے مرحلے میں تقریباً 59 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
گجرات انتخابات کے دوسرے
مرحلے میں 61 جماعتوں کے 833 امیدوار میدان میں ہیں جن کی قسمت کا فیصلہ 2.51 کروڑ رائے دہندگان کریں گے۔ یہاں 26,409 پولنگ بوتھ اور تقریباً 36,000 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) ہیں۔ انتخابات کی سہولت کے لیے 14 اضلاع میں تقریباً 29,000 پریزائیڈنگ افسران اور 84,000 سے زیادہ پولنگ افسران کو تعینات کیا گیا تھا۔