سرینگر، 4 جولائی:- جموں کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں روڈ اوپننگ پارٹی (آراوپي) پر جنگجوؤں کے حملے کے بعد آج صبح ایک زبردست تلاشی مہم چلائی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا
کہ بانڈی پورہ کے اجاس میں جنگجوؤں نے آراوپي پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔
سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی لیکن جنگجو بچ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔