: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ میں گریجویٹ اور ٹیچرس کے ایم ایل سی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ان انتخابات کے لیے 3 فروری کو نوٹیفکیشن جاری ہوگا، جبکہ 27 فروری کو ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 3 مارچ کو ہوگی اور اسی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ریاست میں دو ٹیچرس اور ایک گریجویٹ ایم ایل سی سیٹ کے لیے انتخابات ہوں گے۔ ورنگل-کھمم-نلگنڈہ ٹیچرس نشست، میدک-نظام آباد-عادل آباد-کریم نگر ٹیچرس نشست، اور
میدک-نظام آباد-عادل آباد-کریم نگر گریجویٹ نشست پر ووٹنگ ہوگی۔ ان اضلاع میں فوری طور پر انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہو جائے گا۔ فی الحال میدک-نظام آباد-عادل آباد-کریم نگر گریجویٹ نشست سے کانگریس کے جیون ریڈی، اسی حلقے کی ٹیچرس نشست سے کورا رگھوتم ریڈی، اور ورنگل-کھمم-نلگنڈہ ٹیچرس نشست سے نرسا ریڈی ایم ایل سی ہیں۔ ان تینوں کا عہدہ 29 مارچ کو ختم ہو جائے گا۔ پرچہ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 فروری ہوگی