شیوپوری،6اکتوبر:- مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپوری کو خشک سالی سے متاثرہ اعلان کئے جانے کے لئے ضلع انتظامیہ نے تجویز بناکر بھوپال بھیجی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ضلع میں اس مرتبہ اوسط عام
برسوں کے مقابلہ زیادہ بارش ہوچکی ہے لیکن تیز گرمی پڑنے کی وجہ سے پانی کی سطح میں کوئی خاص بہتری نہیں آئی ہے۔
اس کے سبب ضلع کوخشک سالی سے متاثرہ قرار دےئے جانے کی تجویز کل بھوپال بھیجی گئی ہے۔