لکھنؤ،20نومبر :- ایودھیا میں مندر ۔
مسجد معاملہ کوبات چیت سے طے کرنے سے متعلق اترپردیش شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کی سپریم کورٹ میں پیش کی گئی تجویز کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہاکہ تنازعہ میں جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
اس کے اس طرح کے مسودے کا کیا مطلب ہے۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری اور معاملے میں فریق سنی سنٹرل وقف بورڈ کے وکیل ظفریاب جیلانی نے یو این آئی سے کہاکہ شیعہ وقف بورڈ کا اس معاملہ میں دعوی 1946میں ہی ختم ہوگیا تھا۔