the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

ملک بھر میں وزیر اعظم نریندر مودی کے لکشدیپ کے حالیہ دورے کولیکربحث چھڑی ہوئی ہے۔انکی کی تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد، مالدیپ کے سیاستدانوں اور حکام نے کچھ تضحیک آمیز تبصرے کئے اور اس نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا۔ لکشدیپ میں سیاحت کو فروغ دینے کی حمایت میں مشہور شخصیات اور عام لوگ بھی سوشل میڈیا پر کود پڑے ہیں۔ ہنگامہ آرائی نے مالدیپ کی حکومت کو ایکشن لینے پر مجبور کردیا۔ جہاں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات اس معاملے پر مسلسل اپنی رائے کا اظہار کر رہی ہیں، وہیں کنگنا رناوت کیسے پیچھے رہتیں۔ اس بارے میں انہوں نے بھی کچھ کہا۔
ایک میڈیاادارےکوانٹرویودیتے ہوئے کنگنا رناوت نے کہاکہ ہمارے وزیر اعظم لکشدیپ میں سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں اور جس طرح سے لوگ انکے کے بارے میں ٹویٹ کر رہے ہیں وہ غلط ہے۔ سب سے پہلے، انہوں نے صرف لکشدیپ کو نہیں بلکہ اپنے ملک کو ترقی دی۔ ایسا کہنے کا ان کا ایجنڈا خود انحصار



ہندوستان کی تعمیر ہے۔اس کے علاوہ، کسی اور پر تبصرہ کئے بغیر، مجھے لگتا ہے کہ یہ صرف ایک خیال ہے کہ اس سے مالدیپ میں سیاحت کم ہو جائے گی۔
کنگنا نے مزید کہا،اگر لوگ کشمیر جاتے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ منالی کی سیاحت کم ہو جائے گی۔ آپ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سفر کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ اس سے دوسری جگہوں کی سیاحت میں کمی نہیں آ رہی ہے۔ انسٹاگرام کے اس دور میں لوگ ہر جگہ جانا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم صرف لکشدیپ کو فروغ دے رہے ہیں اور ہندوستان میں سیاحت کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، جو لوگوں کو مالدیپ کو گندا اور بدبودار کہنے کا لائسنس نہیں دیتا۔
گھریلو سیاحت اور صنعت کو سپورٹ کرنے پر کنگنا نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ ہندوستان بہت خوبصورت ہے، جو فطرت کو خوبصورتی سے دکھاتا ہے۔ یہ نہ صرف چھٹیاں منانے بلکہ شادیوں اور دیسی لباس اور زیورات کے لئے بھی بہت اچھا ہے۔ میں اسے فروغ دینے کی پوری کوشش کر رہی ہوں۔ اس میں حرج کیا ہے؟ یہ ہمیں مضبوط بنائے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.