نئی دہلی، 8 اپریل (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کے روز ہنومان جینتی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔
مسٹر مودی نےٹوئیٹ کرکےکہا ’’ہنومان جینتی کے مبارکب موقع پر ملک کے عوام کو دلی مباک باد۔ عقیدت، طاقت، خود کو وقف کرنے اور ڈسپلن کی علامت پون پتر کی زندگی ہمیں ہر بحران کا سامنا کرنے اور اس پر قابو پانے کی تحریک دیتی ہے‘‘۔
مسٹر امت
شاہ نے ٹوئٹ کیا ’’پورے ملک کو ہنومان جینتی کہ دلی مبارکباد‘‘۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ ہنومان جی کی تصویر بھی مشترک کی۔
مسٹر راج ناتھ سنگھ نے ٹوئٹ کرکے کہا ’’ہنومان جنیتی کے مبارکباد موقع پر ملک کے عوام کو دلی مبارکباد۔ طاقت، ذہانت اور سیکھنے کی ترغیب دینے والے اور ہر طرح کے جھگڑے، برائی اور بحران دور کرنے والے رام بھکت ہنومان سبھی کی زندگی کوطاقت، حوصلہ افزائی اور جوش سے بھرپور بنائے رکھیں، یہی میری بجرگ بلی سے دعا ہے۔