نئی دہلی، 13 نومبر:- وزیراعظم نریندر مودی نے آندھراپردیش میں کرشنا ندی میں کشتی پلٹنے سے 16افراد کی موت ہونے پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔
فلپائن کے دورہ پر گئے مسٹر مودی نے کہا کہ ندی میں کشتی پلٹنے کا
حادثہ نہایت افسوس ناک ہے۔
اس حادثہ میں جان گنوانے والے لوگوں کے خاندان کے ساتھ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ آندھراپردیش حکومت اور قومی آفات بچاؤ دستہ (این ڈی آر ایف) بچاؤ اور راحت کاموں میں مصروف ہیں۔