: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بدھ کے روز پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی 22 ویں برسی کے موقع پر شہید ہونے والے نو سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محترمہ مرمو نے کہا کہ ملک ہمیشہ بہادر سیکورٹی اہلکاروں کا مقروض رہے گا
اور سب سے کہا کہ وہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے اپنے عہد کا اعادہ کریں۔
صدر جمہوریہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اسی دن 22 سال پہلے ملک میں اعلی سیاسی قیادت کو ختم کرنے اور ہماری جمہوریت کے مندر کو نقصان پہنچانے کے دہشت گردی کے مذموم منصوبے کو بہادر سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنادیا، جن میں نو افراد بھی شامل تھے جنہوں نے مادر وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔