the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
اپریل میں پاکستان کے ساتھ محدود ٹکراؤ کا احتمال

 جموں //سرحدی حفاظتی فورس(بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل کے کے شرما نے کہا کہ پاکستان کیساتھ محدود پیمانے پر اپریل کے مہینے میں ٹکرائو ہوسکتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سرحد پرہر سال اپریل میں فصل کٹنے کے ساتھ ہی ہمارا پاکستانی فوجیوں اور رینجرز کے ساتھ ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ ایسا نہ ہوں، لیکن ہمیں پھر بھی اپریل میں فصل کی کٹائی ختم ہونے کیساتھ ہی محدود پیمانے پر ٹکرائو ہونے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جنگجوؤں کا بھارتی حدود میں دراندازی کرنا پاکستانی فوج اور رینجرز کے فعال تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔ اور حال کے مہینوں میں دراندازی کی کئی کوششیں ناکام بنا دی گئی ہیں۔کے کے شرماجمعہ کو نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ جب ایک نامہ نگار نے پوچھا کہ ’کیا یہ حقیقت ہے کہ پاکستانی فوج اور رینجرز جنگجوؤں کو سرحد کے اس پار بھیجنے میں مدد کررہے ہیں‘ تو اُن کا جواب تھا ’یہ ایک کھلی حقیقت ہے کہ وہ ان کی مدد کررہے ہیں۔ وہ (پاکستان) بین الاقوامی فورموں پر اس سے انکار کرتا آیا ہے۔ جب پاکستانی فوجی اور رینجرز ہم سے ملتے ہیں تو وہ بھی اس سے انکار کرتے ہیں۔



لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایسی حرکتیں پاکستانی فوج اور رینجرز کے فعال تعاون کے بغیر انجام نہیں دی جاسکتیں‘۔

 ڈی جی بی ایس ایف نے کہا کہ جموں میں بین الاقوامی سرحد کا آپریشنل کنٹرول بی ایس ایف کے پاس ہے اور بی ایس ایف نے اس سرحد پر ایک بھی دراندازی کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دی ہے۔ سرحد کے دوسری طرف جنگجوؤں اور تربیتی مراکز کی موجودگی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ’ہمیں مسلسل اطلاعات ملتی ہیں کہ سرحد کے دوسری طرف تربیتی مراکز اور لانچنگ پیڈس ہیں۔ مگر ہم کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں‘۔ ایک نامہ نگار کے سوال کہ ’جیش محمد اور لشکر طیبہ کے درمیان ہوئے اتحاد کے مطابق جیش محمد حملے انجام دے گا جبکہ لشکر طیبہ لاجسٹک سپورٹ فراہم کرے گا اور آپ اس کو کس طرح سے دیکھتے ہیں تو کے کے شرما کا جواب تھا ’میں اس کو ایک غیرمقدس اتحاد کے بطور دیکھتا ہوں‘۔ا نہوں نے کہا ’جموں میں پاکستان کی طرف سے لگاتار دراندازی کی کوشش ہوتی رہتی ہیں۔ سرنگیں کھودنے کی کوششیں ہوتی رہتی ہیں۔ سال میں دو سے تین بار بی ایس ایف جوانوں کو سنائپ فائر کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ہمیں جوابی کاروائی کرنی ہوتی ہے۔ ماضی قریب میں سرحد پر جب ہمارے فوجیوں کا پاکستان کے ساتھ تصادم ہوا ، تو بی ایس ایف اہلکاروں نے ہر بار مثالی جواب دیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.