نئی دہلی، 23فروری :- دہلی حکومت کے چیف سکریٹری انشوپرکاش کے ساتھ مبینہ بدسلوکی معاملہ میں سی سی ٹی وی کی جانچ کے لئے آج دہلی پولیس کی ٹیم نے وزیراعلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پرپہنچ کر جانچ شروع کردی ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ دہلی پولیس کی ٹیم وزیراعلی کی رہائش
گاہ میں لگے سی سی ٹی وی کی جانچ کرے گی اور وہاں کے ملازمین سے بھی پوچھ گچھ کرسکتی ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعلی کی رہائش گاہ پر مسٹرپرکاش کے ساتھ ہوئی بدسلوکی کے معاملہ میں کل عام آدمی پارٹی کے دو اراکین اسمبلی امانت اللہ خان اور پرکاش جروال کو 14دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا ہے۔