ذرائع:
حیدرآباد:ملک کی دیگر ریاستوں سمیت تلنگانہ بھر میں3 مارچ سے پلس پولیو پروگرام شروع ہوگا۔ خصوصی مہم 5 مارچ تک مسلسل تین دن تک جاری رہے گی۔ یہ پروگرام پرائمری ہیلتھ سنٹرس، آنگن واڑی مراکز، گرام پنچایت دفاتر اور سرکاری اسکولوں میں منعقد کیا جائے گا۔ 5 سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔
ایک اندازے کے مطابق ریاست بھر
میں 30 لاکھ سے زائدبچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ تاہم یہ تنقید بھی کی جا رہی ہے کہ محکمہ صحت نے اب تک پلس پولیو کی تیاری کے حوالے سے کوئی پیشگی اقدامات نہیں کئے ہیں۔بتایاجارہاہے کہ کم از کم ٹیموں کو کوئی تجاویز یا ہدایات نہیں دی گئیں۔ محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ 29 فروری کو 1532 افراد پیدا ہوئے۔ چونکہ وہ لیپ سال کے دن پیدا ہوئے تھے، اس لئے بچوں کی سالگرہ ہر چار سال بعد ہوگی۔