درج فہرست ذات و قبائل مظالم کی روک تھام قانون میں فوری گرفتاری کاالتزام ہٹانے کے فیصلے کی مخالفت میں آج دلت طبقہ سے منسلک تنظیموں کے ’بھارت بند‘ کے دوران کئی مقامات پر ہونے والے پرتشدد واقعات میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے
بند کے دوران تشدد کے واقعات میں مدھیہ پردیش میں 6، اترپردیش میں دو اور راجستھان میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ، بہت سے افراد زخمی ہو چکے ہیں اور بعض افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملک بھر میں مختلف حصوں میں دلت سماج کے کئی تنظیموں نے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے پر تشدد مظاہرہ کئے ۔
کئی مقامات پر توڑ پھوڑ، آتش زنی، ٹریفک جام کرنے، ریلوے پٹریان اکھاڑنے اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔
کئی شہروں میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کرنی پڑی۔