لکھنؤ ، 15مارچ (یو این آئی) ضمنی الیکشن میں جیت سے پرجوش سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ ووٹنگ ای وی ایم مشینوں کی جگہ اگر بیلٹ پیپر سے ہوتی تو پارٹی اور بھی زیادہ ووٹوں سے کامیاب ہوتی
مسٹر یادو نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ گورکھ پور اور پھول پور
لوک سبھا سیٹ پر ہوئے ضمنی الیکشن میں اگر ای وی ایم مشین خراب نہیں ہوئے ہوتے تو سماج وادی پارٹی کو اور بھی زیادہ ووٹ ملتے ۔
انہوں نے کہا کہ بیلٹ سے ووٹ ڈالے جاتے تو سماج وادی پارٹی زیادہ ووٹوں سے کامیاب ہوتی۔
ریاست کے سابق وزیر اعلی نے کہا کہ گورکھ پور میں ای وی ایم پہلے سے خراب تھے۔