پنجی، 30 جنوری :- آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سیکرٹری گریش چوڈانكر نے گوا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی حکومت پر ٹو وہیلر اور فو رہیلر گاڑی چلانے والے لوگوں کو بے وقوف بنا کر ان سے فرضی طریقے سے پیسے وصول کرنے کا الزام لگایا ہے۔
style="text-align: right;">مسٹر چوڈانكر نے یہاں ایک بیان جاری کر یہ بات کہی۔
کانگریس سکریٹری نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعلی منوہر پاریکر کی قیادت والی حکومت کی مالیاتی بدانتظامی کی وجہ سے ریاست اقتصادی طور پر دیوالیہ کا شکار ہو رہی ہے۔