: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کانپور- - - - - کانپور کی مشہور پین کمپنی روٹومیک کے مالک وکرم کوٹھاری کو سی بی آئی نےگرفتار کرلیا۔وکرم کوٹھاری پر کئی بینکوں کے تقریباً 4000کروڑ روپئے کے گھپلے کاالزام ہے۔سی بی آئی کی ٹیم نے سٹی سینٹر میں واقع روٹو میک کمپنی پر چھاپہ مار کر اہم فائلیں اور دیگر دستاویزات ساتھ لے گئی۔تحقیقاتی ایجنسی نے پوچھ گچھ کے بعد کوٹھاری ،ان کی اہلیہ اور بیٹے کے پاسپورٹ ضبط کر لئے ۔بینک آف بڑودا کانپور کے ریجنل منیجر نے وکرم کوٹھاری کیخلاف مجرمانہ سازشیں اور دھوکہ دہی کے مقدمات درج
کرائے۔ایف آئی آر میں 456 کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی کی بات کہی گئی ہے۔ وکرم کوٹھاری کے وکیل شرد کمار برلا نے بینک گھپلے کے بجائےدیوالیہ ہونے کا معاملہ بتایا ہے۔ واضح ہو کہ کوٹھاری نے بینک آف بڑودہ،الٰہ آباد،بینک آف انڈیا اور یونین بینک آف انڈیا سمیت کئی سرکاری بینکوں سےقرض لے رکھا تھا۔ گزشتہ سال بینک آف بڑودہ نے روٹو میک گلوبل پرائیویٹ لمیٹڈ کو نادہند قراردیا تھاجس پرکمپنی نے بینک کے اس حکم کیخلاف الٰہ آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ۔ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ڈی بی بھوسلے اور جسٹس یشونت ورما کی بنچ نے کمپنی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے بینک کو حکم دیا تھا کہ کمپنی کا نام نادہندگان کی فہرست سے خارج کیا جائے۔