سرینگر، 04 جولائی :- جموں و کشمیر اسمبلی میں کارروائی کے دوران میڈیا کی موجودگی کے مطالبے پر آج اپوزیشن نے جم کر ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی آدھے گھنٹے کے لئے ملتوی کر دی گئی۔
جی ایس ٹی کے نفاذ کے لئے طلب کردہ
چار روزہ خصوصی اجلاس کے پہلے دن جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو نیشنل کانفرنس سمیت پورے اپوزیشن نے اپنے ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں پہن کر احتجاج کیا۔
کانگریس اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے ارکان نے بھی میڈیا پر پابندی کی مخالفت کی۔