the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد:پارلیمانی انتخابات کے پس منظر میں عہدیداروں نے حیدرآباد اور آس پاس کے اضلاع رنگا ریڈی اور میڑچل کے تحت حلقوں کے لحاظ سے حتمی رائے دہندگان کی فہرست جاری کی ہے۔ میٹروپولیٹن ایریا کے اندر 28 حلقوں کی ووٹر لیسٹ جاری کی گئی ہے۔ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر 11 نومبر کو حتمی فہرست کا اعلان کیا گیا تھا۔ آئندہ پارلیمانی انتخابات کے پس منظر میں نئے ووٹروں کے لئے موقع



فراہم کرنے کے علاوہ انتقال کرجانے والوں، فرضی ووٹرس اور دوسرے علاقوں میں جانے والے ووٹرس کی نشاندہی کرکے انہیں اس فہرست سے نکال دیا گیا۔
اسمبلی انتخابات میں تقریباً 55,000 نئے رائے دہندگان کا اندراج کیا گیا تھا۔گزشتہ تین مہینوں میں صرف حیدرآباد ضلع کے پارلیمانی انتخابات میں تقریباً 40,000 نئے ووٹروں کو ووٹ دینے کا حق حاصل ہواہے۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ جی ایچ ایم سی کے 24 حلقوں میں ووٹروں کی تعداد 1,00,55,917 ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.