نئی دہلی، 21 اپریل ( یواین آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ 19) کے 1336 نئےکیسز درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 18 ہزار کے پار پہنچ گئی اور اس دوران اس وبا سے 47 مزیدافراد کی موت کے بعد ہلک شدگان کی مجموعی تعداد 590 ہو گئی ہے۔
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونوائرس کے اب تک کل 18،601 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 77 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے
متاثر 705 افراد کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 3،252 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ کورونا سے سب سے شدید متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں متاثرین کی تعداد میں ایک دن میں 463 کیسز کا اضافہ درج کیا گیااورمجموعی تعداد 4،666 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں نو مزید افرادکی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 232 ہو گئی ہے. ریاست میں 572 متاثرمریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔