نئی دہلی،23 اپریل (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہاہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1409 نئے کیس درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 21 ہزار کے پار پہنچ گئی ہے اوراس دوران اس وبا سے 41 افراد کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد مجموعی تعداد 681 ہو گئی ہے۔
ملک کی مختلف
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 19،984 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 77 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرین کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 388 افراد کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 4،258 تک پہنچ گئی ہے۔