the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی۔  اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے ہندوستان کے دورہ کو دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے ہمارے لوگوں کے لئے امن، خوشحالی اور ترقی کا راستہ ہموار ہوگا۔ مسٹر نیتن یاہو نے آج صبح یہاں راشٹر یہ پتی بھون کے صحن میں رسمی استقبال کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ اپنے دورے  کے سرکاری پروگرام کے شروع میں مسٹر نیتن یاہو اپنی بیوی سارہ نیتن یاہو کے ساتھ راشٹریہ بھون کے صحن میں پہنچے تو وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا۔

اس کے بعد مسٹر نیتن یاہو کو تینوں افواج کے مشترکہ گروپ نے دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنوں کی سلامی پیش کی۔ مہمان لیڈر نے سلامی گارڈ کا معائنہ کرنے کے بعد مسٹر مودی نے انہیں اپنی



کابینہ کے ارکان سے ملوایا۔ ان میں زراعت اور کسان بہبود کے وزیر رادھا موهن سنگھ، خارجہ وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ، پینے کے پانی اور حفظان صحت کے وزیر مملکت ایس ایس اہلووالیہ، تینوں فوجوں کے سربراہ شامل تھے۔ اس کے بعد مسٹر نیتن یاہو نے مسٹر مودی کا تعارف اپنے ساتھ نمائندوں سے کرایا۔

مسٹر نیتن یاہو نے میڈیا سے مختصر بات چیت میں کہا’’یہ ہندوستان اور اسرائیل کی دوستی کے نئے دور کی صبح نو ہے۔ یہ وزیر اعظم مودی کے تاریخی اسرائیل دورہ کے ساتھ شروع ہوا ہے جس نے ایک زبردست جوش و خروش پیدا کیا ہے۔ یہ جوش و خروش اپنے سفر کے ساتھ برقرار ہے جس سے میں نے، میری بیوی اور اسرائیل کے لوگ انتہائی خوشی محسوس کر رہےہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان ہمارے لوگوں کے لئے امن، خوشحالی اور ترقی کا راستہ ہموار ہوگا‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.