نئی دہلی 11 نومبر :- سیاسی اور اقتصادی امور کے بی جے پی کے قومی ترجمان سید ظفر السلام نےملی مسائل کے دیر پا حل اور ملک و ملت کی ترقی میں بہتر ہم آہنگی کے لئے آج یہاں حکمراں پارٹی اور مسلمانوں کے درمیان رابطے کی خلیج کم کرنے پر زور دیا۔
اشاعتی اور نشریاتی میڈیا میں ایک سے زیادہ زبانوں بالخصوص اردو کے صحافیوں سے ایک ملاقات میں انہوں نے
کہا کہ اس خلیج کو دونوں طرف سے عملاً دور کرنے کی ضرورت ہے اور وہ اس محاذ پر ایک پُل کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔
میڈیا کے نمائندوں کے ایک سے زیادہ سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بی جے پی لیڈر نے کہا کہ ماضی کی شکایات اور مستقبل کے اندیشوں سے الجھنے پر حال کے امکانات سے معاملات کرنا اور تعلیم اور معاشرتی تحفظ کو یقینی بناناوقت کا تقا ضہ ہے۔