5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟
ممبئی: ریاستی حکومت کی جانب سے عظیم شخصیات کی فہرست میں مجاہدِ آزادی اور ملک کے پہلے وزیرتعلیم مولانا ابوالکلام آزاد اورسابق صدرِ جمہوریہ ڈاکٹر ذاکر حسین کانام شامل نہ کئے جانے پر آج یہاں مہاراشٹر کانگریس کے نائب صدر اور سابق کابینی وزیر محمدعارف نسیم خان نے سخت مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس جی آر کو واپس لے کر اس میں مذکورہ عظیم لیڈران کے ناموں کو بھی
شامل کرے ، جن کا تحریک آزادی میں بہت بڑا حصہ رہا ہے۔
واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے گزشتہ کل ایک جی آر جاری کیا ہے جس میں ریاست وملک کے 23 سے زائد شخصیات کے ناموں کو شامل کیا گیا ہے جن کی یومِ پیدائش سرکاری سطح پر منائی جائے گی۔ اس فہرست میں مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد اور سابق صدرجمہوریہ ڈاکٹر ذاکرحسین کے نام کو شامل نہیں کیا گیا ہے ، جس کی سیاسی وسماجی حلقوں سے مذمت کی جارہی ہے۔