the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
بنگلور۔ ائین میں تبدیلی کی بات کہہ کر خفت اٹھاچکے مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے پھر بدزبانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مبینہ طور پر دلتوں کو ’’ گلی کے کتے ‘‘ قراردیاہے۔

اس بیان کے منظرعام پر آتے ہی جب واویلا مچ گیااور دلت تنظیموں نے شدید برہمی کااظہار کیاتو ہیگڈے نے ایسا کوئی تبصرہ کرنے سے ہی انکار کردیا اور دعو ی کیاکہان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیاجارہا ہے۔مرکزی وزیر نے کانگریس پر اپنی شبیہ خراب کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

سنیچر کو ایک روز گار میلہ کے افتتاح کے لئے ہیگڈے بیلاری میں تھے۔ ائین بدلنے سے متعلق دئے گئے ان کے بیان پر دلت مظاہرین نے دو جگہ ان کا راستہ روکو اور احتجاج کیا۔ بعد میں جب وہ روزگار میلہ میں پہنچ گئے تو انہو ں نے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وہاں موجود اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’ہم آپ کی مدد کرنے کے پابند ہیں۔کچھ بھی ہوجائے ہم آپ کے ساتھ رہیں گے ‘ اپنے لوگوں کی بقا کے لئے ہم کچھ بھی کریں گے‘ ہم چند بھونکتے ہوئے کتوں کے احتجاج سے



متاثر نہیں ہوں گے‘‘۔

ہیگڈے کا کہنا ہے کہ انہو ں نے یہ تبصرہ دلتوں کے لئے نہیں بلکہ سیاسی مخالفین کے لئے کیاہے جو ان کے موقف کی مخالفت کرتے ہیں۔ دوسری طرف روز دی ہندو کے مطابق بھی ہیگڈے نے کہاکہ ’’ ہم نے جو بھی عہد کیاہے اس پر آگے بڑھیں گے ہمیں گلی کے بھونکتے ہوئے کتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہیگڈے نے یہ تبصرہ دلتوں کے مظاہرے کے بعد کیاجنھوں نے ان کا راستہ روکنے کی کوشش کی تھی۔ روزگار میلہ کے بعد بھی دلتوں نے اننت کمار ہیگڈے کے خلاف زبردست احتجاج کیااور انہیں سیاہ جھنڈیاں دکھائیں۔

اس دوران پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا۔فلم اداکارپرکاش راج نے ہیگڈے کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ٹوئٹ کیا کہ بہت ہوگیا‘ عادی مجرم ‘ مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے پھر وہی حرکت کی۔ انہو ں نے دلتوں کو کتا کہا۔۔ کیابی جے پی کے سپریم لیڈر ان کے خلاف کاروائی کریں گے۔ یا پھر وہ بھی ان کی تائیدکرتے ہیں‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.