the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
لکھنئو۔ اترپردیش کے تمام مدرسے اب مہانومی، دسہرہ، دیوالی، رکشا بندھن، بدھ پورنیما اور مہاویر جینتی پر بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ عید میلاد النبی کی چھٹی ایک دن کی جگہ دو دن کر دی گئی ہے۔ یہ فرمان مدرسہ بورڈ کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سبھی 16461 مدرسوں کے لئے کلاسوں کا وقت بھی مقرر کیا گیا ہے۔ تمام مدرسوں میں اب ایک ہی وقت میں کلاسیں لگیں گی۔ مدرسوں کی چھٹی میں تخفیف کر کے اب اسے 92 کے بجائے 86 دن کر دیا گیا ہے۔ بورڈ کے رجسٹرار راہل گپتا نے بتایا کہ مدارس کے بچوں کو عظیم شخصیات سے متعارف کرانے کے لئے نئی چھٹیاں شامل کی گئی ہیں۔

موسم سرما کی چھٹی 26 دسمبر سے 5 جنوری تک رہے گی۔ یوم جمہوریہ، ہولی، عرس خواجہ



غریب نواز، مہاویر جینتی، حضرت علی سالگرہ، امبیڈکر جینتی، میراجننوی، شب برأت، رمضان اور عید، بدھ پورنیما، عید الاضحیٰ، رکشا بندھن، محرم، گاندھی جینتی، مہانومی، دسہرہ، چہلم ، دیوالی، عید میلاد النبی، گيارہویں شریف اور کرسمس پر مدرسے بند رہیں گے۔

یہ ہوں گے مدرسے کھلنے کے اوقات

ابھی تک مدارس میں تدریسی کام کے لئے پانچ گھنٹے طے تھے۔ انتظامیہ اپنی سہولت کے مطابق تدریسی کام کے لئے وقت طے کرتی تھی۔ لیکن اب مدارس میں کلاسیں یکم اپریل سے 30 ستمبر تک صبح 8.30 بجے سے دوپہر 1 بجے تک چلیں گی۔ 10.30 بجے سے 11 بجے تک لنچ کا وقفہ ہو گا۔ وہیں، 1 اکتوبر سے 31 مارچ تک کلاسیں صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک چلیں گی۔ اس میں 12 بجے سے 12.30 بجے تک انٹرول ہو گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.