ذرائع:
حیدرآباد: 30 سال کی عمر کے محمد اسفان کے خاندان کو اداسی نے گھیر لیا جب انہوں نے اتوار 17 مارچ کو بازار گھاٹ کی مسجد قطب شاہی میں ان کی آخری رسومات ادا کیں۔ وہ یوکرین کی سرحد پر گولی لگنے کے بعد ہلاک ہوگئے تھے۔
آخری رسومات ادا کرنے کے لیے جنازے میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔
وہ ایک ملبوسات کے اسٹور مینیجر کے طور پر کام کرتے تھے اور تنخواہ بھی اچھی تھی۔ انہیں کام کی غرض سے ماسکو لے جایا گیا اور پھر وہاں سے انہیں یوکرین لے جا کر ایک روسی فوجی افسر کے حوالے کر دیا گیا۔ اس وقت جب انہیں احساس ہوا کہ کچھ غلط ہے تو اسفان اور انکے ساتھیوں نے شکایت کی اور کسی
طرح اپنے وطن واپس آنے کی کوشش کی اور مسلسل اپنے اہلے خانہ اور ذمہ داران سے رابطے میں تھے۔
ان کی جسد خاکی کو 16 مارچ بروز ہفتہ کی سہ پہر شہر لایا گیا۔
اسفان اور دیگر کو مبینہ طور پر ایجنٹوں نے گمراہ کیا، جنہوں نے انہیں تنازع کے دوران روسی فوج کی مدد کے لیے 'فوج کے مددگار' کے طور پر بھرتی کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ انہیں غیر جنگی کرداروں کے لیے رکھا جا رہا ہے۔
مبینہ طور پر انہوں نے موقع کے لیے ممبئی میں مقیم ایجنٹوں کو 3 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔
وزارت خارجہ اور روس میں ہندوستانی سفارت خانہ نے مقامی حکام سے رابطہ کیا اور ان کی میت کو حیدرآباد پہنچانے میں سہولت فراہم کی۔