کولکاتہ۔کولکاتہ پولیس نے محمد شمی کے موبائل کو ان کی اہلیہ حسین جہاں سے لے کر ضبط کرلیا ہے۔حسین نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ موبائل فون سمیع کی گاڑی سے برآمد ہوا ہے اس میں واٹس پر بات چیت کی تفصیلات ہے ۔جمعرات کی رات کو حسینہ نے کلکتہ پولس کے ہیڈکوارٹر میں اپنے شوہر اور ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمدشمی کے خلاف کئی سنگین الزامات عائد کیے تھے اور اس بنیاد پر کیس بھی درج کیا گیا ہے ۔
دوسری جانب کولکاتہ پولیس ہیڈ کوارٹر لال بازار نے تیز گیند باز محمد شمی اور ان کی اہلیہ کے درمیان جاری تنازع کے دوران ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ بی سی سی آئی کو خط لکھ کرمحمد شمی سے متعلق
جانکاری طلب کی ہے۔کولکاتہ پولیس نے محمد شمی کے خلاف کئی غیر ضمانتی دفعات کے تحت کیس درج کیے گئے ہیں ۔
واضح ہو کہ حسین جہاں نے محمد شمی پر پاکستانی خاتون سے تعلق رکھنے اور میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزامات بھی عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کے درمیان تعلقات ہیں اور دونوں کے درمیان روپے کے لین دین ہوئے ہیں۔اس لیے ان شکایات کی بنیادپر جانچ ہونی چاہیے ۔
حسین جہاں کی بنیاد پر کولکاتہ پولیس نے بی سی سی آئی سے محمد شمی کے جنوبی افریقہ دورے سے متعلق تفصیلات طلب کی ہے ۔اس کے علاوہ کولکاتہ پولیس کی ٹیم اترپردیش جاکر پوچھ تاچھ بھی کرسکتی ہے۔