the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے دورے پر آئے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی موجودگی میں تین مورتی چوک کا نام تین مورتی حیفہ چوک کرنے کے اعلان کے موقع پر حیفہ جنگ میں ہندوستانی جوانوں کی قربانی کو یاد کیا۔ ہوائی اڈے پر مسٹر نیتن یاہو کے استقبال کے بعد مسٹر مودی انہیں لے کر براہ راست تین مورتی پہنچے اور ہندوستان اور اسرائیل کی دوستی کو اور مضبوط بنانے کے لئے ایک دوسرے کے تئیں احترام کی علامت پہلی عالمی جنگ کے دوران اسرائیل کے حیفہ شہر کو آزاد کرانے میں اپنی شہادت دینے والے ہندوستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ تین مورتی چوک کا نام بدل کر حیفہ چوک ركھنے کا اعلان کیا۔

اسرائیل کے حیفہ شہر کی جنگ میں، ہندوستانی فوجیوں نے عثماني سلطنت اور جرمن فوجیوں سے مقابلہ کرکے انہیں شکست دی۔ اس جنگ میں، ہندوستان کے 44 فوجی شہید ہوئے۔ مودی نے اس موقع پروزیٹر بک میں لکھا: ’’ان صفحات میں سے ایک کو 100 سال پہلے حیفہ میں ہندوستانی فوجیوں کی قربانی کے لئے لکھا جا چکا تھا۔ اس جگہ کا نام تین مورتی حیفہ چوک کیا جانا اس تاریخی موقع کی یادگار ہے ۔ اسرائیل کے وزیر اعظم کی موجودگی میں، ہم بہادر فوجیوں



کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں‘‘۔ انہوں نے مزید لکھا’’ہم بے لوث قربانی اور محنت کی عظیم ہندوستانی روایت کو سلام کرتے ہیں‘‘۔ مسٹر نیتن یاہو نے بھی اس موقع پر ہندوستانی جوانوں کو سلام کرتے ہوئے وزیٹر بک میں ان کی قربانی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

نیتن یاہو کے ساتھ ساتھ ان کی بیوی سارہ اور 130 ممبروں کا ایک وفد بھی ہندوستان آیا ہے۔ مسٹر نیتن یاہو کا یہ ہندوستان دورہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ اسرائیل کے محض چھ ماہ بعد ہورہا ہے اگرچہ کسی اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ 15 سال کے طویل وقفے کے بعد ہندوستان آنا ہو رہا ہے۔ اس سے پہلے، 2003 میں سابق وزیر اعظم ایریل شیرون آئے تھے۔

ہند اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے 25 سال پورے ہونے کے موقع پر ہو رہے مسٹر نیتن یاہو کے اس دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دفاع، زراعت، تجارت، سائبر جرائم کی روک تھام اور پانی کے انتظام جیسے اہم معاہدے ہونے کا امکان ہے۔ اس میں اسرائیل کے ساتھ 430 کروڑ روپے کا براک میزائل سودا سب سے اہم مانا جا رہا ہے۔ یہ توقع ہے کہ اس میزائل کی خریداری سے ہندوستانی بحریہ کی جنگی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.