ذرائع:
بنگلورو:کرناٹک ہائی کورٹ نے وزیرچیف منسٹر سدارامیا، ریاستی کابینہ کے وزراء ایم بی پاٹل، راملنگاریڈی اور کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے اور انہیں عوامی نمائندوں کی عدالت میں ذاتی طور پر حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔
عدالت نے6 مارچ کو چیف منسٹر سدارامیا، 7 مارچ کو وزیر ٹرانسپورٹ راملنگا ریڈی، 11 مارچ کو ریاستی کانگریس کے انچارج آر ایس سرجے والا اور 15 مارچ کو بڑی صنعتوں کے وزیر ایم بی پاٹل کوحاضرہونے کی ہدایت
دی ہے۔جسٹس کرشنا ڈکشٹ کی زیرقیادت بنچ نے وزیر اعلیٰ سدارامیا اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی عرضی کو خارج کر دیا جس میں ایشورپا کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے اس وقت کے وزیر اعلیٰ بسواراجا بومائی کی سرکاری رہائش گاہ تک غیر قانونی مارچ نکالنے کے الزام میں دائر کردہ فوجداری مقدمہ کو منسوخ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
اپریل 2022 میں، موجودہ وزیر اعلی سمیت کانگریس کے رہنماؤں نے ٹھیکیدار سنتوش پاٹل کی موت کے سلسلے میں کے ایس ایشورپا کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج میں حصہ لیاتھا۔