the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
اجین ۔۔۔۔ مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں دلت دولہے کی بارات پر گاؤں کے اونچی ذات کے لوگوں کی جانب سے پتھراؤکرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ اجین راگھوی تھانہ علاقے کے رہنے والے رام پرساد کی بارات میں فلم پدماوت کا نغمہ’’گھومر‘‘بجاتو گاؤں والوں نے باراتیوں پر پتھراؤشروع کردیا ۔ جوابی پتھراؤ کے بعد علاقے میں پرتشد د ہنگامہ برپا



ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس کی گاڑی میں دولہا رام پرساد کی بارات گاؤں تک پہنچائی گئی۔ ایس سی ، ایس ٹی ایکٹ کے تحت گاؤں کے دبنگوں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس نے پتھراؤ کرنے میں ملوث 3افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ہنگامے کے بعد دلتوں اور اونچی ذات کے ہندوؤں کے مابین حالات کشیدہ مگر کنٹرول میں ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.