the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ذرائع:

حیدرآباد: ایک تالا بند قبر کی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے اور خبروں میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں والدین نے عصمت دری کو روکنے کے لیے اپنی بیٹیوں کی قبروں پر تالا لگا دیا ہے۔

تاہم، آلٹ نیوز کی جانب سے حقائق کی جانچ پڑتال سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تصویر دراصل  ہندوستان کے ایک شہرحیدرآباد کے قبرستان کی ہے۔

قبرستان دراب جنگ کالونی، مدنا پیٹ، حیدرآباد میں واقع مسجد سالار ملک کے سامنے واقع ہے۔

مسجد کے مؤذن مختار صاحب نے آلٹ نیوز کو تصدیق کی کہ تالا بند قبر تقریباً 1.5 سے 2 سال پرانی ہے اور متعلقہ کمیٹی کی اجازت کے بغیر تعمیر کی گئی تھی۔ یہ داخلی دروازے کے



سامنے واقع ہے۔ یہ جالی لوگوں کو بغیر اجازت پرانی قبروں پر لاشوں کو دفن کرنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کو قبر پر مہر لگانے سے روکنے کے لیے بنائی گئی ہے۔

قبر ایک بوڑھی عورت کی ہے جو ستر کی دہائی میں چل بسی تھی۔ ان کے بیٹے نے اسے دفن کیے جانے کے تقریباً 40 دن بعد قبر پر گرل بنائی تھی۔

تصویر اصل میں ٹوئٹرپرشیئرکی گئی تھی کہ یہ پاکستان کی ہے اور جنسی طور پر مایوس معاشرے‘ کی نشاندہی کرتی ہے۔

جہاد واچ کے ڈائریکٹر رابرٹ اسپینسرنے بھی اس تصویر کو ٹوئٹ کیا جس کا کیپشن لکھا تھا 'پاکستان' والدین نے مردہ بیٹیوں کی قبروں کو بند کر دیا ہے تاکہ نیکروفیلیا کو روکا جا سکے۔

تاہم، ان دعوؤں کی تردید مختار صاحب اور آلٹ نیوز کی فیکٹ چیکنگ نے کی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.