نئی دہلی،12 ستمبر (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت جان بوجھ کر کورونا کے خلاف ایسی لڑائی لڑ رہی ہے جس نے پورے ملک کو گہرے بحران میں ڈال دیا ہے۔
ہفتہ کو یہاں جاری ایک بیان میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ حکومت کووڈ 19 کے خلاف انتہائی منظم طریقے سے کام کر رہی ہے ، جس سے ملک میں عوام کی پریشانی بڑھ رہی ہے اور غریب لوگوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ حکومت کی پالیسیاں ملک کی جی ڈی پی میں تاریخی زوال کا باعث بنی ہیں اور 12 کروڑ سے زیادہ لوگ
بے روزگار ہوچکے ہیں۔ اس لڑائی کا نتیجہ یہ ہے کہ آج ہندوستان میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد دنیا میں ہر دن سب سے زیادہ مل رہی ہے۔
مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا’’کووڈ کے خلاف مودی سرکار کی ’منصوبہ بند لڑائی‘ نے ہندوستان کو پریشانی میں دھکیل دیا اور جی ڈی پی میں تاریخی 24 فیصد کمی کا سبب بنی ، 12 کروڑ ملازمتیں گئیں ، 15.5 اور 1 لاکھ کروڑ روپے کے اضافی دباؤ والا قرض ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ یومیہ کیسز، اموات ،لیکن حکومت ہند اور میڈیا کا کہنا ہے کہ ’سب چنگا سی‘۔ ‘‘